بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میں نے اپنے بھتیجے کا نام راہب رکھناہے کیا یہ نام رکھ سکتے ہے؟


سوال

میں نے اپنے بھتیجے کا نام راہب رکھناہے، اس کے بارے میں بتا دیں۔

جواب

واضح رہے کہ راہب اس شخص کو کہتے ہیں جو رہبانیت ( یعنی دنیوی کام مثلاً شادی کاروبار وغیرہ بالکل چھوڑ کر اور آبادی سے دور جاکر عبادت کرنےکو) اختیار کرے،اور رہبانیت اختیار کرنا دینِ اسلام میں جائز نہیں ہے،اوریہ نام نصاریٰ اور ان کے پوپ رکھتے ہیں،اس لیےیہ نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے  بہتر یہ ہے  کہ سائل اپنے بھتیجے  کا نام انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ   کرام  رضی اللہ عنھم کے ناموں میں سے کوئی اچھا بامعنی نام منتخب کرکے رکھ لیں۔

ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب اسلامی نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں، لنک مندرجہ ذیل ہے:

اسلامی نام

القاموس المحیط میں ہے:

"الراھب:نصرانی،گرجاکا مذہبی رہنماوہ تارک الدنیا نصرانی جو عبادت کے لیے اپنی کٹی یا خانقاہ میں یکسو ہوکررہے،ج:رھبان".

(القاموس المحيط،باب الراء،مادہ:رہب،ص:675،ط:اداہ اسلامیہ لاہور كراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403102095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں