بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر میں میت پر ہی مٹی ڈالنا


سوال

کیا میت کو قبر لٹا کر اس کے اوپر ہی مٹی ڈال کر قبر بھر دینا درست ہے؟

جواب

مذکورہ طریقہ خلافِ سنت ہے، اور اس سے احتراز لازم ہے۔

فتاوی دار العلوم دیوبند میں ہے:

"۔۔۔ پس معلوم ہوا کہ لحد کھودنا سنت ہے اور لحد کے متعذر ہونے کی صورت میں شق ہونا چاہیے، بلا لحد اور شق کے میت پر ایسے ہی مٹی ڈال دینا خلافِ سنت ہے۔۔۔"

(ج۵ / ص۲۶۴، دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں