مجھے معلوم کرنا ہے کہ میں اعتکاف 26روزے کے بعد عصرسے شروع کرسکتی ہوں؟ اور اگر دوران اعتکاف حیض آجائے تو روزے کے ساتھ قضا اعتکاف بھی کرنا ہو گا ؟
واضح رہے کہ مسنون اعتکاف 21 رمضان کی مغرب سے چاند رات تک ہوتا ہے؛ لہذا چھبیسویں روزے کی عصر سے مسنون اعتکاف میں نہیں بیٹھا جاسکتا، یہ نفلی اعتکاف ہوگا۔
نیز اگر دورانِ مسنون اعتکاف عورت کے ایام شروع ہوجائیں تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا، ایسی حالت میں عورت اعتکاف چھوڑدے، اور بعد میں روزہ کے ساتھ ایک دن کے اعتکاف کی قضا کرے، سال کے جن دنوں میں روزے رکھنا منع ہے، اس کے علاوہ کسی دن مغرب سے دوسرے دن کے غروب آفتاب تک ایک دن رات کے اعتکاف کی قضا کرنی ہوگی۔
بدائع الصنائع (2/ 116) :
"ولو حاضت المرأة في حال الاعتكاف فسد اعتكافها؛ لأن الحيض ينافي أهلية الاعتكاف لمنافاتها الصوم، ولهذا منعت من انعقاد الاعتكاف فتمنع من البقاء". فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144109201189
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن