بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجدوں میں بچھے قالین اورفوم وغیرہ پر سجدہ کرنے سے نماز کا حکم


سوال

سردیوں میں مسجدمیں جو  قالین اورگدےبچھےرہتےہیں،کیا ان پرنمازجائز نہیں ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی موٹی چیز پر سجدہ کرنے سے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ  سجدہ کرتے وقت پیشانی اس چیزپر جم جاتی ہواور اس میں مکمل  ٹھہراؤ آجاتا ہو، یعنی  سجدہ کرنے والا اگر مبالغہ کرے تو پیشانی ٹِک جائے  یعنی اندر دبتی نہ ہو،تو ایسی چیز پر سجدہ کرنا جائز ہے، خواہ قالین ہو ،گدا ہویا قالین کے نیچے حفاظت کے لیےمعمولی  فوم وغیرہ بچھایا  گیا ہو،لہذا صورتِ مسئولہ میں سردیوں میں مسجد کے اندر بچھائے جانے والے قالین یا گدے یا دیگر موٹی اشیاء جیسا کہ فوم وغیرہ ایسی نوعیت کے ہوں کہ سجدہ کرتے وقت  پیشانی اس پر جم جاتی ہو اور اس میں مکمل ٹھہراؤ آجاتا ہو تو اس پر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائےگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وشرط سجود) مبتدأ ومضاف إليه (فالقرار) خبر بزيادة الفاء (لجبهة) أي يفترض أن يسجد على ما يجد حجمه بحيث إن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ مما كان عليه حال الوضع، فلا يصح على نحو الأرز والذرة، إلا أن يكون في نحو جوالق، ولا على نحو القطن والثلج والفرش إلا إن وجد ‌حجم ‌الأرض بكبسه."

(كتاب الصلاة،باب صفة الصلاة،فرائض الصلاة،1/ 454،ط:سعيد)

وفیہ ایضاً:

"(أما إذا كان) الكور (على رأسه فقط وسجد عليه مقتصرا) أي ولم تصب الأرض جبهته ولا أنفه على القول به (لا) يصح لعدم السجود على محله وبشرط طهارة المكان وأن يجد حجم الأرض والناس عنه غافلون.

(قوله وأن يجد حجم الأرض) تفسيره أن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ من ذلك، فصح على طنفسة وحصير وحنطة وشعير وسرير وعجلة وإن كانت على الأرض لا على ظهر حيوان كبساط مشدود بين أشجار، ولا على أرز أو ذرة إلا في جوالق أو ثلج إن لم يلبده وكان يغيب فيه وجهه ولا يجد حجمه، أو حشيش إلا إن وجد حجمه، ومن هنا يعلم الجواز على الطراحة القطن، فإن وجد الحجم جاز وإلا فلا بحر."

(كتاب الصلاة،باب صفة الصلاة،1/ 500،ط:سعید)

البحر الرائق  میں ہے:

"والأصل كما أنه يجوز السجود على الأرض يجوز على ما هو بمعنى الأرض مما تجد جبهته حجمه ‌وتستقر ‌عليه وتفسير وجدان الحجم أن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ من ذلك فيصح السجود على الطنفسة والحصيرة والحنطة والشعير والسرير والعجلة إن كانت على الأرض؛ لأنه يجد حجم الأرض، بخلاف ما إذا كانت على ظهر الحيوان؛ لأن قرارها حينئذ على الحيوان كالبساط المشدود بين الأشجار."

(كتاب الصلاة،باب صفة الصلاة،آداب الصلاة،1/ 337،ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں