بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں اسکول کھولنا


سوال

جامع مسجد میں اسکول کھولنا کیسا ہے ؟اگر مسجد میں مدرسہ موجود ہو ساتھ میں عصری تعلیم کے لیے اسکول کھولا جائےجس کی فیس مقرر کی جائے اور باہر سے ٹیچرز کو بھاری فیسوں پر مقرر کیا جائے تو کیا یہ کاروبار کہلایا جائے گا؟ اور اس طرح فیس کا وصول کرنا اور مسجد میں بچوں کو پڑھانا جائز ہوگا؟ کیا اس طرح سے مسجد کا تقدس پامال ہوگا؟

جواب

جس زمین پر ایک مرتبہ شرعی مسجد بن جائے تو وہ تحت الثری (زمین کی تہہ) سے اوپر آسمان تک  قیامت تک کے لیے مسجد رہتی ہے، اس میں اسکول بنانا یا  مستقل مدرسہ بنانا  جائز نہیں  ہوتا۔

لہذا صورتِ  مسئولہ میں  مسجد کے اندر عصری تعلیم گاہ  کھولنا  جائز نہیں ہے، مسجد کے اندر   شدید ضرورت کے بغیر  فیس لے کر قرآن اور دین کی تعلیم دینا بھی مکروہ ہے، چہ جائے کہ مسجد میں  عصری تعلیم گاہ ہو، یہ  مسجد کے تقدس کے منافی  ہے۔

البتہ  ضرورت اور جگہ کی تنگی کی وجہ سے  قرآن اور دین کی ضروریات کی تعلیم مسجد کے آداب  اور احترام کی رعایت کرتے ہوئے اور صفائی کا خیال رکھتے ہوئے  مسجد کے اندر دینا جائز ہے،اس لیے  قرآن اور دینی ضروریات کے لیے  عارضی درس گاہ بنانے کی اجازت ہے، لیکن مسجد میں اسکول کھولنے کی اجازت نہیں  ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناء ووقفها على تلك الجهة يجوز بلا خلاف تبعًا لها، فإن وقفها على جهة أخرى اختلفوا في جوازه، والأصح أنه لايجوز، كذا في الغياثية".

 (2 / 362، الباب الثانی فیما یجوز وقفہ، ط: رشیدیہ)

البحر الرائق  میں ہے:

"فقد قال الله تعالى: {وأن المساجد لله} [الجن: 18] وما تلوناه من الآية السابقة فلايجوز لأحد مطلقًا أن يمنع مؤمنًا من عبادة يأتي بها في المسجد؛ لأنّ المسجد ما بني إلا لها من صلاة واعتكاف وذكر شرعي وتعليم علم وتعلمه وقراءة قرآن، ولايتعين مكان مخصوص لأحد".

 (2 / 36 ، کتاب الصلاۃ، فصل ، ط: دارالکتاب الاسلامی، بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201131

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں