بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں انفرادی نماز پڑھنے والے ہوں تو تعلیم کے حلقے کا حکم


سوال

ہماری مسجد میں ہر روز عشاء کی نماز کے بعد تعلیم ہوتی ہے یعنی احادیث سنائی جاتی ہیں اور ان پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے لیکن اس وقت مسجد میں کچھ لوگ نماز ادا کررہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ نماز میں تعلیم کی وجہ سے بھول بھی سکتے ہیں،  تو کیا نمازی کے نماز اداکرتے وقت تعلیم کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح ہو کہ جب دو خیر کے کاموں  کو جمع کرنا ممکن ہو تو دونوں کو جمع کر لینا چاہیے لہذا صورت مسئولہ میں  اگر مسجد میں اتنی جگہ ہو کہ ایک طرف تعلیم کا حلقہ لگ جائے اور دوسری طرف انفرادی نماز پڑھنے والے نماز پڑھ لیں تو تعلیم کا حلقہ لگانے والوں کو نمازی کی رعایت کرتے ہوئے اتنی آواز میں تعلیم کرنی چاہیے کہ نمازی کی نماز میں خلل واقع نہ ہو اور انفرادی نماز پڑھنے والوں کو تعلیم کے حلقے کی رعایت میں اس جگہ نماز پڑھنی چاہیے جو جگہ تعلیم کے حلقے کی نہ ہو (کیونکہ عموماً مساجد میں تعلیم کے حلقے کی جگہ مخصوص ہوتی ہے)۔ 

تاہم اگر مسجد چھوٹی ہو تو تعلیم فرض نماز کے اتنی دیر بعد شروع کی جائے جتنی دیر میں عموماً  لوگ اپنی سننِ مؤکدہ اور واجب نماز سے فارغ ہوجاتے ہیں، اس سے پہلے نہ شروع کی جائے۔

مرقاة المفاتيح  میں ہے :

"(وعن عبد الله بن عمرو أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مر بمجلسين) : أي: بأهلهما، وقول ابن حجر أي حلقتين غير مفهوم من الحديث (في مسجده) - صلى الله عليه وسلم - (فقال: (كلاهما) : أي: كلا المجلسين يعني أهلهما، أو المراد به المبالغة أو الدلالة بطريق البرهان، فإن شرف المكان بالمكين (على خير) : أي جالسين أو ثابتين على عمل خير (وأحدهما أفضل من صاحبه) : أي: أكثر ثوابا (أما هؤلاء) : قال الطيبي: تقسم للمجلسين إما باعتبار القوم أو الجماعة بعد التفريق بينهما باعتبار النظر إلى المجلسين في إفراد الضمير (فيدعون الله) : أي: يعبدونه ويسألونه بلسان المقال أو الحال (ويرغبون إليه) : أي: يرغبون فيما عند الله متوسلين إليه ومتوجهين ومنتظرين لديه (فإن شاء أعطاهم) : أي: فضلا، والمفعول الثاني محذوف أي ما عنده من الثواب. (وإن شاء منعهم) : أي: إياه عدلا، وفي تقديم الإعطاء على المنع إيماء إلى سبق رحمته غضبه، وفي الحديث رد على المعتزلة حيث أوجبوا الثواب فاستحقوا العقاب. قال الطيبي: وفي تقييد القسم الأول بالثالثة وإطلاق القسم الثاني يعني الآتي إشارة إلى بون بعيد بينهما (أما هؤلاء) : أي: وأمثالهم (فيتعلمون الفقه) : أي أولا (أو العلم) : شك من الراوي (ويعلمون الجاهل) : أي: ثانيا (فهم أفضل) : لكونهم جامعين بين العبادتين وهما الكمال والتكميل، فيستحقون الفضل على جهة التبجيل (وإنما بعثت معلما) : أي بتعليم الله لا بالتعلم من الخلق، ولذا اكتفى به (ثم جلس فيهم) : إشعار بأنهم منه وهو منهم، ومن جلس فيهم، كذا قاله الطيبي، أو جلس فيهم لاحتياجهم إلى التعليم منه عليه الصلاة والسلام، كما أشار إليه بقوله: بعثت معلما والله أعلم. (رواه الدارمي) "

(كتاب العلم، ج1، ص327، 328، دار الفكر)

الموسوعة الفقهية الكويتية میں ہے:

"ويكون الاحتساب مكروها إذا أدى إلى الوقوع في المكروه."

(حسبة، ج17، ص230، دار الصلاصل)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405100153

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں