بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی تعمیر کے لیے چندے کے پیسوں سے سڑک بنانا جائز نہیں


سوال

کیا مسجد کی تعمیر کے چندےکے پیسوں سے سڑک بنوا سکتے ہیں؟

جواب

مسجد کے نام پر جمع شدہ رقم مسجد و مصالح  مسجد کے علاوہ دیگر رفاہ عامہ کے کاموں کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں، لہذا صورت مسئولہ میں مسجد کے چندے سے سڑک بنانے  کی شرعا اجازت نہیں ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(اتحد الواقف والجهة وقل مرسوم بعض الموقوف عليه) بسبب خراب وقف أحدهما (جاز للحاكم أن يصرف من فاضل الوقف الآخر عليه) لأنهما حينئذ كشيء واحد.

(وإن اختلف أحدهما) بأن بنى رجلان مسجدين أو رجل مسجدًا ومدرسة ووقف عليهما أوقافا (لا) يجوز له ذلك."

(كتاب الوقف ج:4،ص:360،ط: سعيد)

وفيه ايضا:

"على أنهم صرحوا بأن مراعاة غرض الواقفين واجبة."

(كتاب الوقف ج:4، ص:445، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144608100881

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں