
مسجد کے لیے بطور امداد جو پیسے دیے جاتے ہیں، اس میں سے مسجد کے امام کو تنخواہ دینا کیسا ہے؟
واضح رہے کہ مسجد کے امام ، مؤذن اور خادم کی تنخواہ بھی مسجد کی ضروریات میں داخل ہے،لہذا صورت مسئولہ میں بطور امداد مسجد کو دیے گئے فنڈ میں سےامام کو تنخواہ دینا جائز ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"( ويبدأ من غلته بعمارته ) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايتهم، ثم السراج والبساط كذلك إلى آخر المصالح، وتمامه في البحر".
(کتاب الوقف، مطلب فی وقف المنقول قصدا، ج: 4، ص: 367، ط: دارالفکر بیروت)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144705100669
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن