بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشہور آسمانی کتابوں کی تعداد اور نزول


سوال

آسمانی صحیفوں کی تعداد اور ان کا نزول کن کن پیغمبروں پر ہوا ،اس بارے میں راہ نمائی فرما دیجیے!

جواب

واضح رہے کہ اللہ تعالی نے دنیا میں  کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام انسانوں کی ہدایت  کے لیے مبعوث فرمائے،جن میں سے بعض  پرکتابیں نازل ہوئی اوربعض پیغمبروں کو صحیفے دیے گئے،صحیفوں کی تعدادکم وبیش 100 ہے،جن میں سے 10صحیفے حضرت آدم علیہ السلام پراترے،50صحیفے شیث علیہ السلام پر،30صحیفے حضرت ادریس علیہ السلام پراور10صحیفے حضرت ابراہیم علیہ السلام پراتریں،مشہور آسمانی  کتابیں چار ہيں:

1-"قرآن کریم" یہ خاتم الانبیاء و المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ۔

2-"توراۃ/ توریت "یہ کتاب  حضرت موسی علیہ السلام پر نازل ہوئی ۔

3-"انجیل " یہ آسمانی کتاب حضرت عیسی علیہ السلام پر نازل ہوئی ۔

4-"زبور " یہ آسمانی کتاب  حضرت داود علیہ السلام پر نازل ہوئی ۔

تفسیربغوی میں ہے :

"وروي عن أبي ذر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "أنزلت صحف إبراهيم عليه السلام في ثلاث ليال مضين من رمضان، ويروى في أول ليلة من رمضان، وأنزلت ‌توراة ‌موسى عليه السلام في ست ليال مضين من رمضان، وأنزل الإنجيل على عيسى عليه السلام في ثلاث عشرة ليلة مضت من رمضان، وأنزل ‌زبور ‌داود في ثمان عشرة مضت من رمضان وأنزل الفرقان على محمد صلى الله عليه وسلم في الرابعة والعشرين من شهر رمضان لست بقين بعدها."

 (سورة البقرة الآية 185،ج : 1 ص : 198 ط : دارطيبة)

تفسیررازی میں ہے :

"روي عن أبي ذر أنه سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌كم ‌أنزل ‌الله من كتاب؟ فقال: مائة وأربعة كتب، على آدم عشر صحف وعلى شيث خمسين صحيفة وعلى إدريس ثلاثين صحيفة وعلى إبراهيم عشر صحائف والتوراة والإنجيل والزبور والفرقان ."

(سورة الأعلي ،الآية ،19 ج : 31 ص : 137 ط : دارإحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407100434

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں