بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ذو الحجة 1447ھ 11 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

مسبوق ثناء کب پڑھے؟


سوال

نماز اگر مسجدمیں نماز شروع ہوگئی  ہو اور دوسری تیسری چوتھی رکعت میں شامل ہو ،  تو ثناء پہلے پڑھے یہ آخری رکعت میں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں دوسری،  تیسری یا  چوتھی رکعت میں شامل ہونے والا مسبوق امام کے سلام کے بعد جب اپنی بقیہ رکعات مکمل کرنے کے  لیے کھڑا ہو تو تکبیر کہتے ہوئے  کھڑے ہونے کے بعد سورہ فاتحہ پڑھنے سے پہلے ثناء پڑھے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

مسبوق ثنا پڑھے گا یا نہیں؟ اور اپنی ایک رکعت کیسے مکمل کرے؟

۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144212202246

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں