بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسبوق مقتدی کو آخری رکعت میں التحیات پڑھنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟


سوال

جماعت  میں آخر ی  رکعت  میں التحیات پڑھنے کے بعد امام  کے  سلام  پھیرنے تک  خاموش رہے یا نماز و الی دعا پڑھتا رہے؟

جواب

جماعت  کی نماز میں آخری  رکعت میں التحیات پڑھنے کے بعد  پہلی رکعت سے نماز میں شامل ہونے والے مقتدی کو درود شریف اور دعا پڑھنی  چاہیے اور مسبوق مقتدی کو التحیات پڑھ کر امام کے سلام پھیرنے تک خاموش رہنا چاہیے، یا کوئی بھی عربی دعائیہ کلمات پڑھتا رہے خواہ  نماز والی  دعا کااعادہ کرتارہے۔  فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں