بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 ذو الحجة 1447ھ 13 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

مسبوق بھول کرسلام پھیردے تو سجدۂ سہو کا حکم


سوال

مسبوق اگر امام کے ساتھ سلام پھیر دے تو سلام کے کس لفظ تک پڑھنے اور کتنا چہرہ پھیرنے سے مقتدی پر سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے؟

جواب

امام کے لفظِ السلام کا میم ادا کرنے کے بعد مسبوق بھول کرسلام پھیردے تواس پر سجدہ سہو لازم ہوگا اور اگر امام کے ساتھ (یعنی متصلاً ) سلام پھیرے یا اس سے پہلے پھیر دے تواس پرسجدۂ سہو لازم نہیں ہوگا۔ (بشرطیکہ امام کا یہ سلام سجدۂ سہوکے لیے نہ ہو۔) فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143504200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں