بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسبوق بقیہ دو رکعت کیسے پڑھے؟


سوال

اگر کوئی مسجد میں نماز ادا کرنے جائے، اور جماعت کی دورکعت نکل گئی ہوں،  تو بعد میں وہ نماز کیسے ادا کرے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں امام کے سلام کے بعد  مذکورہ شخص پر  بقیہ دو رکعات میں سورۂ  فاتحہ اور اس کے بعد کوئی سورت پڑھنا واجب ہوگا، مغرب کی نماز میں اگر دو رکعت رہ گئی ہوں تو دونوں رکعتوں میں قعدہ کرنا (یعنی تشہد میں بیٹھ کر التحیات پڑھنا) ہوگا، اور مغرب کے علاوہ نمازوں (ظہر، عصر اور عشاء) میں دو رکعت رہ جائیں تو صرف آخری رکعت میں قعدہ کرنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

مسبوق بقیہ نماز کیسے ادا کرے گا؟


فتوی نمبر : 144108200900

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں