بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ کرنے کا حکم


سوال

کیا کوئی شخص اپناعمرہ کرنے کےبعد عمرہ کی شرائط کےساتھ اپنےمرحوم والدین کےایصال ثواب کےلیے بھی عمرہ کرسکتاہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مذکورہ شخص کا اپنےعمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ کرنا درست ہے۔

خاتمۃ المحققین علامہ ابن عابدینؒ "فتاوی شامی" میں فرماتےہیں:

"الأصل أن كل من أتى بعبادة ما له جعل ثوابها لغيره وإن نواها عند الفعل لنفسه لظاهر الأدلة.

وفي الرد:(قوله بعبادة ما) أي سواء كانت صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة."

(كتاب الحج، ج:2، ص:595، ط:سعيد)

فقط والله اعلم بالصواب والسداد


فتوی نمبر : 144503100652

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں