بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مریحہ اور بریحہ نام رکھنا


سوال

بچی کا نام مریحہ رکھ سکتے ہیں اور دوسرا نام ہے بریحہ برائے مہربانی دونوں ناموں کا مطلب اور معانی بتا دیں اور نیز یہ دونوں ناموں میں سے نام رکھ سکتے ہیں ۔

جواب

 ’’مریحہ‘‘ کا مادہ ’’م ر ح‘‘ ہے اور اس کے معنی خوشی و خوش حالی کے آتے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے لفظ’’مریحہ‘‘ نام رکھا جاسکتا ہے، لیکن ’’مرح‘‘ کا ایک معنی تکبر کرنا، اکڑنا اور اترانا بھی ہے، جس کا استعمال قرآنِ مجید (سورہ بنی اسرائیل) میں بھی ہے، اس معنی کے اعتبار سے یہ نام مناسب نہیں ہوگا؛اور’’بریحہ‘‘  بریح کی مونث ہے، بریح تھکے ہوئے شخص کو کہتے ہیں۔ نیز اس کا ایک معنی اپنی جنس میں سے بہترین ہونا بھی ہے۔ دوسرے معنی کے لحاظ سے یہ نام درست ہے۔لیکن بہتر یہی ہے کہ آپ اپنی بچی کا نام صحابیات اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھیں، یا کوئی اور اچھے معنی والا عربی نام تجویز کرلیں۔ 

لسان العرب میں ہے:

"مرح: المرح: شدة الفرح والنشاط حتى يجاوز قدره؛ وقد أمرحه غيره، والاسم المراح، بكسر الميم."

(فصل المیم،ج2،ص591،ط؛دارصادر)

لسان العرب  میں  ہے :

"والبريح: التعب."

(فصل الباء، ج2، ص410، دار صادر)

لسان العرب  میں ہے :

"وبرحة كل شيء: خياره؛ ويقال: هذه برحة من البرح، بالضم، للناقة إذا كانت من خيار الإبل."

(فصل الباء، ج2، ص412، دار صادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں