بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقروض کے لئے قربانی کا حکم


سوال

اگرکسی آدمی کےذمہ 1 لاکھ 84 ہزار قرض ہو اور اس کی اہلیہ کےپاس تقریبا 1تولہ سونا اورگھرکےاستعمال والے کپڑوں کے علاوہ شادی کےدن والے کپڑے پڑےہوں، تو ان میاں بیوی میں سے کس پرقربانی واجب ہوگی؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ مقروض شخص کے پاس اتنی نقدی یا مال تجارت اگر موجود ہو کہ قرض کے ایک لاکھ چوراسی ہزار کی رقم منہاء کرنے کے بعد اس کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے مساوی رقم، یا سامان تجارت یا ضرورت سے زائد سامان اتنی مالیت کا   بچتا ہو تو  اس صورت میں مذکورہ شخص پر قربانی واجب ہوگی، بصورت دیگر اس پر قربانی واجب نہ ہوگی۔

اگر مذکورہ خاتون کے پاس صرف ایک تولہ سونے ہے اور اس کے ساتھ کچھ چاندی یا کچھ رقم یا سامان تجارت یا ضرورت سے زائد سامان نہیں ہو تو  اس صورت میں اس پر قربانی واجب نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں