
فرزند آدم کے لیے اس سے زیادہ نقصان دہ چیز کوئی نہیں کہ وہ علم اور ترک عمل کو جمع کر لے۔
کیا یہ امیر صنعانی رحمه الله کا قول ہے ؟رہنمائی فرمائیں۔
مذکورہ قول امیر صنعانی رحمہ اللہ (المتوفی: 1182 ھ) کی کتاب ’’مزالق الأصوليين وبيان القدر المحتاج إليه من علم الأصول‘‘ میں موجود ہے، عبارت ملاحظہ فرمائیں:
"وليس أضر على ابن آدم من جمع العلم وترك العمل."
(مزالق الأصوليين (ص: 82)، ط/مكتبة أهل الأثر/ توزيع غراس 2013ء)
فقط والله اعلم
فتویٰ نمبر : 144503101011
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن