بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

منحا نام رکھنا کیساہے؟


سوال

 منحا نام کا مطلب کیاہے ؟اور مذکورہ نام رکھنا کیساہے؟

جواب

مذکورہ لفظ  کا درست تلفظ یوں ہے:"مِنْحَه"(میم کے زیر، نون کے سکون اور حاء کے زبر کے ساتھ)  کا معنی عطیہ ہے،لڑکی کا  نام  یہ رکھ سکتے ہیں،  لیکن زیادہ اچھا یہ ہے کہ بچیوں  کے نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھاجائے،اور بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ   رضی اللہ عنھم کے ناموں میں سے کسی کے نام پر  یا کم از کم اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔

 في المعجم الوسیط:

''المنحة: العطية.''

(باب الميم،ج:2،ص:888،ط:دار الدعوة)

في تاج العروس:

"ومنحه: أقرضه. ومنحه: (أعطاه، والاسم ‌المنحة، بالكسر) ، وهي العطية، كذا في (الأساس)."

(منح،ج:7،ص:154،ط:دار إحياء التراث)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407102036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں