بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منگنی پر دولہے کو سونے کی انگوٹھی دینا


سوال

کیا منگنی پر دولہے کو سونے کی انگوٹھی دے سکتے ہیں؟

جواب

سونے کی انگوٹھی دولہا کو بطور ہدیہ دی جائے تو اس کو پہنانا اور پہننا جائز نہیں، اس لئے کہ مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے، اور صرف ایک مثقال  سے کم  وزن چاندی کی انگوٹھی مردوں کے لیے حلال اور جائز ہے۔ایک مثقال  ساڑھے چار ماشے  یعنی۴گرام،۳۷۴ ملی گرام (4.374 gm)  ہوتا  ہے۔ 

لہٰذا جب مردوں  کے لیے سونے کی انگوٹھی  پہننا ہی حرام ہے، تو  بہتر ہے کہ اس کے بجائے ایسا تحفہ  دیا جائے جو    قابلِ  استعمال ہو۔

الدر المختار میں ہے:

'' (ولا يتحلى) الرجل (بذهب وفضة)  مطلقاً (إلا بخاتم ومنطقة وجلية سيف منها) أي الفضة ۔۔۔ (ولا يتختم) إلا بالفضة؛ لحصول الاستغناء بها، فيحرم (بغيرها كحجر) ۔۔۔ ولا يزيده على مثقال."

(الدر المختار مع رد المحتار، ‌‌كتاب الحظر والإباحة، ‌‌فصل في اللبس، 359/6، رشیدیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں