بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منگنی کے بعد رخصتی میں تاخیر


سوال

میری منگنی  میرے چچا کی بیٹی سے ہوچکی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلدشادی بھی ہو  جائے، لیکن سسرال والے ابھی نہیں مانتے،  کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ شادی ہوجائے؟

جواب

رشتہ طے ہوجانے کے بعد بلاوجہ نکاح میں تاخیر کرنا شرعاً پسندیدہ نہیں ہے، اپنے بڑوں کے ذریعہ لڑکی کے سرپرستوں  سے اس بارے میں بات کرکے اس مسئلے کو حل کریں۔

باقی آپ  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں:

 ﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾ 

اورصبح وشام سورہ واقعہ اور سورہ طارق پابندی سے پڑھنے اهتمام كریں، ان شاء اللہ آپ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں