بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 صفر 1448ھ 18 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

منگنی کی مجلس میں انگوٹھی اور دیگر تحائف دینے کی رسم


سوال

بچی کا رشتہ طے ہوا تو لڑکے کے والدین کچھ تحائف وغیرہ لے کر ہمارے گھر آئے اور لڑکے کی والدہ نے لڑکی کو انگوٹھی پہنائی ،اس دوران لڑکا ہمارے گھر نہیں آیاتھا،آیا اس طرح کا پروگرام رکھنا اور تحائف وغیرہ قبول کرنا شرعا جائز ہے؟اس تقریب کو منگنی کانام دے کر بعض حضرات اعتراض کررہے ہیں کہ یہ ہندوانہ رسم ہے۔

جواب

منگنی بنیادی طور پر نکاح کا وعدہ ہے،اس کے لئے  مجلس رکھنا درست ہے،عرف میں  منگنی کی مجلس میں رشتہ کی بات پکی  کی جاتی ہے اور اس کی علامت کے طور پر انگوٹھی وغیرہ پہنائی جاتی ہے،اسی طرح منگنی کے موقع پر آنے والے مہمان بسااوقات کچھ تحائف  بھی لے کرآتے ہیں ،تو اگر وہ  یہ سب چیزیں بغیر کسی مطالبہ کے اور بغیر کسی خاندانی مجبوری کےمحض   اپنی خوشی سے دے رہے ہوں، تو ان کے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

البتہ اس موقع پر اور  اسی طرح شادی کی دیگر تقاریب میں حتی الامکان سادگی کو اختیار کرنا چاہئے ،شریعت نے نکاح کو آسان اور سادہ رکھنے کی ترغیب دی ہے،حدیث شریف کے مطابق سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں خرچہ کم سے کم ہو،لہذا رشتہ اور نکاح  کے موقع پر   تمام معاملات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ اور سنت  کے مطابق سادگی اختیار  کریں۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"(وعن عائشة) رضي الله عنها (قالت: «قال النبي صلى الله عليه وسلم الله عليه وسلم: إن ‌أعظم ‌النكاح ‌بركة» ) أي: أفراده وأنواعه (أيسره) أي: أقله أو أسهله (مؤنة) أي: من المهر والنفقة للدلالة على القناعة التي هي كنز لا ينفد ولا يفنى. (رواهما البيهقي في شعب الإيمان)."

(كتاب النكاح، ج:5، ص:2049، ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144711102162

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں