بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مناہِل نام


سوال

مجھے  ایک  نام کے  بارے میں پوچھنا تھا کہ دونوں میں سے کون سا صحیح  ہے یا پھر دونوں صحیح  ہیں اور ان کا معنی کیا  ہے؟   ایک مناہِل   "manahil" اور دوسرا مناہَل"manahal"،  اپنی قیمتی رائے دے دیجیے!

جواب

دونوں ناموں میں سے درست نام مناہِل "manahil"  ہے، ’’مَنَاهِلْ‘‘ (میم اور نون کے زبر، اور ہاء  کی زیر  کے ساتھ )  عربی زبان کا لفظ ہے  اور لفظ’’مَنْهَلْ‘‘  کی جمع ہے،’’مَنْهَلْ‘‘کے معنی ہیں: پانی کا گھاٹ، 

سیرابی حا صل کرنے کا مقام، پانی کا چشمہ۔ 

جیسا کہ "معجم الرائد"  میں ہے:

   ’’مناهل: جمع منهل، عين الماء، نبع‘‘.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں