بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منال نام رکھنے کا حکم


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام ’’منال‘‘  رکھنا چاہتاہوں۔  ’’منال‘‘  نام کے معنی کیا ہیں؟ اس نام کو رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’منال‘‘ (مَنَال)  میم اور نون کے زبر کے ساتھ،  کے معنی ہیں: ایسی چیز جس کو حاصل کیا جائے۔ عطیہ، تحفہ۔  یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہے۔

"مَنَال : (معجم الغني) 1- بَعِيدُ الْمَنَالِ : مَا يَصْعُبُ الْحُصُولُ عَلَيْهِ عَكْسُ :سَهْل الْمَنَالِ. 2- لاَ يَنَالُ مِنْهُ مَنَالاً : لاَ يُؤَثِّرُ عَلَيْهِ. 3- نَالَهُ أَوْفَرَ مَنَالٍ : أَعْطَاهُ أَوْفَرَ العَطَاءِ".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں