بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے پانچویں دن نہانے کے بعد دوبارہ قطرے آنا شروع ہوگئے


سوال

ماہواری کے پانچویں دن نہانے کے بعد روزہ رکھا ،لیکن پھر قطرے آنا شروع ہوگئے،اب روزہ ختم ہوا یا نہیں اب کیا کیا جائے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں پانچویں دن نہانے کے بعد جب دوبارہ ماہواری شروع ہوگئی تو روزہ ختم ہوگیا اور بعد میں اس روزے  کی قضا لازم ہوگی ۔

باقی اب یہ دیکھا جائے گا کہ  خون  حیض کی اکثر مدت یعنی دس دن کے اندر بند  ہوتا ہے یا نہیں،اگر دس دن کے اندر بند ہوگیا  تو تمام کا تمام حیض شمار ہوگا اور ان دنوں کےصرف  روزوں کی قضالازم ہوگی ،لیکن اگر دس دن کے  بعد بھی خون جاری رہا  تو اس صورت میں  حیض  کو عادت کے ایام کی طرف لوٹایا جائے گا یعنی اس سے پہلے جتنے دن حیض آتاتھا اتنے دن حیض شمار ہوگا اور باقی استحاضہ ہوگا ،حیض کے دنوں کے صرف روزوں کی قضا لازم ہوگی اور استحاضہ کے دنوں کے روزے اور نماز دونوں کی قضالازم ہوگی ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فإن لم يجاوز العشرة فالطهر والدم كلاهما حيض سواء كانت مبتدأة أو معتادة وإن جاوز العشرة ففي المبتدأة حيضها عشرة أيام وفي المعتادة معروفتها في الحيض حيض والطهر طهر. هكذا في السراج الوهاج."

(کتاب الطہارۃ،الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء،الفصل الأول في الحيض،1/ 37،ط:دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100659

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں