بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے دنوں میں بیوی سے تسکین شہوت کا حکم


سوال

ماہواری کے دنوں میں شوہر کے لیے اپنی بیوی کے ہاتھ سے فارغ ہونا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

حالتِ  حیض میں بیوی کی ناف سے لے کر اس کے گھٹنوں تک کے حصہ کے علاوہ باقی تمام جسم سے استمتاع جائز ہے، لہٰذا اگر اس حالت میں شوہر بیوی کے ہاتھ سے تسکینِ شہوت کی تدبیر کرتا ہے تو اس کی گنجائش ہے۔

ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصے پر اگر موٹا کپڑا ہو، جس سے جسم کی حرارت محسوس نہ ہو تو رانوں کے درمیان تسکینِ شہوت کی بھی اجازت ہوگی، تاہم جن لوگوں کو خود پر اعتماد نہ ہو، انہیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں