بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

تبلیغیی جماعت کا ایک شہر میں 23 دن کی تشکیل کی صورت میں نماز کا حکم


سوال

رائیونڈ کی ایک جماعت کی تشکیل کراچی کی طرف ہوئی ہے، 23 دن کی وہ جماعت کراچی کے ایک ہی ضلع میں 20 دن کے رہنے کی نیت کرتی ہے، لیکن وہ 20 دن اس ایک ہی ضلع کی مختلف مساجد میں گزارتے ہیں، تو اب وہ نماز میں قصر کریں گے یا اتمام؟

جواب

واضح رہے کہ اگر تبلیغی جماعت کی تشکیل کسی شہر میں ہوئی ہے اور ایک ہی شہر میں پندرہ دن یا اس سے زائد قیام کا ارادہ ہے، تو شہر کی مختلف  مساجد میں قیام کی صورت میں یہ جماعت پوری مکمل نماز پڑھے گی، قصر نماز نہیں پڑھے گی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"(وأما) اتحاد المكان: ‌فالشرط ‌نية مدة الإقامة في مكان واحد؛ لأن الإقامة قرار والانتقال يضاده ولا بد من الانتقال في مكانين."

(كتاب الصلاة، ج:1، ص:98، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144708102305

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں