بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہ رخ نام رکھنا


سوال

ماہ رخ نام کا مطلب کیا ہے،  یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

"ماہ رخ "، فارسی زبان کا لفظ ہے، "ماہ"  کے معنی : ”چاند“ ، اور رخ کے معنی ”چہرہ“،  تو  "ماہ رخ " کا معنی ہوا: چاند سی صورت، چاند کی طرح خوبصورت  چہرہ والا/والی۔  یہ  نام  رکھنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات، تابعات ، اور نیک مسلمان خواتین کے نام پر رکھے جائیں یا ایسے بامعنی عربی ناموں پر رکھے جائیں جس سے اسلامی تشخص جھلکتا ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں