بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہ نور نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

ماہ نور نام کا معنی کیا ہے اور یہ نام لڑکی کیلئے رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"ماہ"   " فارسی میں چاند کو  کہتے ہیں " تو مطلب ہو گا کہ نور کا چاند،  اس اعتبار سے  بچی کا یہ نام  رکھا جا سکتا ہے۔  البتہ  بہتر یہ ہے کہ  بچی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات رضی اللہ عنہن  کے ناموں میں سے  کسی نام کا انتخاب کر کے رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144307101462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں