بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی نماز کے قعدہ اولی میں شامل ہونے والے مسبوق کی نماز مکمل کرنے کا طریقہ


سوال

مغرب کی نماز میں دوسری رکعت کے قعدہ میں شامل ہو تو بقیہ نماز کیسے ادا کرے؟

جواب

صورت  مسئولہ میں  مغرب کی نماز کے قعدہ میں شامل ہونے والا شخص اپنی نماز اس طرح مکمل کرے گا کہ وہ امام کے ساتھ تیسری رکعت میں شامل رہے اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ قیام کر کے اس میں قرأت کرے  (تعوذ ،تسمیہ ،سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت  یعنی ایک لمبی آیت اور تین چھوٹی آیات) پھر رکوع سجدہ کرنے کے بعد قعدہ میں بیٹھ کر صرف تشہد (التحیات) پڑھے، اس کے بعد  قیام کر کے اس میں قرأت کرے    (سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت  یعنی ایک لمبی آیت اور تین چھوٹی آیات) اور پھر رکوع سجدہ کرنے  کے بعد قعدہ میں تشہد (التحیات) ، درود شریف اور اس کے ساتھ ماثور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(والمسبوق من سبقه الإمام بها أو ببعضها وهو منفرد) حتى يثني ويتعوذ ويقرأ، وإن قرأ مع الإمام لعدم الاعتداد بها لكراهتها مفتاح السعادة (فيما يقضيه) أي بعد متابعته لإمامه، فلو قبلها فالأظهر الفساد، ويقضي أول صلاته في حق قراءة، وآخرها في حق تشهد»

(قوله أي بعد متابعته لإمامه إلخ) متعلق بقوله يقضيه: أي أن محل قضائه لما سبق به إنما هو بعد متابعته لإمامه فيما أدركه عكس اللاحق كما مر۔"

(کتاب الصلاۃ ، باب الامامۃ ج نمبر ۱ ص نمبر ۵۹۶،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101254

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں