بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کے بعد جھاڑو دینا اور ناخن کاٹنا


سوال

کیا گھر میں مغرب کے بعد  جھاڑو  دینا اور ناخن کاٹنا جائز ہے؟

جواب

مغرب کے بعد  ناخن کاٹنے میں کوئی حرج نہیں، اس بارے میں جو اوہام وخیالات عوام میں مشہور ہیں، ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ "فتاویٰ عالمگیری"  میں لکھا ہے کہ خلیفہ ہارون رشید نے ایک مرتبہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ سے  پوچھا کہ رات کے وقت ناخن کاٹنے کا کیا حکم ہے؟ تو امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے فرمایا کہ رات کو بھی کاٹ لینے چاہییں،(یعنی صبح کا انتظار نہیں کرنا چاہیے) تو ہارون رشید نے پوچھا کے اس بات پر کیا دلیل ہے؟  تو امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے فرمایا کہ خیر (ثواب) کے کام کو مؤخر نہیں کرنا چاہیے۔

اسی طرح مغرب کے بعد جھاڑو دینے میں بھی کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (5/ 358):

"حكي أن هارون الرشيد سأل أبا يوسف - رحمه الله تعالى - عن قص الأظافير في الليل؟ فقال: ينبغي، فقال: ما الدليل على ذلك؟ فقال: قوله عليه السلام: «الخير لايؤخر»، كذا في الغرائب".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201578

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں