بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مدرسہ کے مہتمم کا مدرسہ سے اجرت لینا


سوال

مفتیان کرام اس مسئلہ کا حل کیا ہے کہ ایک بندہ مدرسہ کا مہتمم ہے ،مدرسہ کی تمام ضروریات کو پورا کرنا اس کی ذمہ داری ہے ، بندہ اس مدرسہ کے ان تمام اخراجات کو پورا کرنے کے لیے چندہ کرتا ہے۔ اب بندہ کا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بندہ مدرسہ ہذا سے تنخواہ لے سکتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مہتمم کے لیے مدرسہ ہذا سے دیگر اساتذہ اور عملہ کی طرح  اپنی محنت کو مدنظر رکھتے ہوئےایک معقول اور مناسب اجرت لینا شرعا جائزہے۔

المحيط البرهاني في الفقه النعماني میں ہے:

"ومشايخ بلخ جوزوا الاستئجار على تعليم القرآن، إذا ضرب لذلك مدة أفتوا بوجوب أجر المثل قالوا: وإنما كره تعليم القرآن بالأجر في الصدر الأول؛ لأن حملة القرآن كانوا قليلاً فكان التعليم واجباً حتى لا يذهب القرآن، فأما في زماننا كثر حملة القرآن ولم يبق التعليم واجباً، فجاز الاستئجار عليه.

وذكر الشيخ الإمام أبو بكر محمد بن الفضل البخاري كان المتأخرون من أصحابنا يجوزون ذلك، ويقولون إنما كان المتقدمون يكرهون ذلك لأنه كان للمعلمين عطيات من بيت المال وكانوا مستغنين عما لا بد لهم من أمر معاشهم، وقد كان في الناس رغبة في التعليم بطريق الحسبة، وللمتعلمين مروءة في المجازاة بالإحسان من غير شرط أما اليوم ليس لهم عطيات من بيت المال والتعليم يشغلهم عن اكتساب ما لا بد لهم من أمر المعاش وانقطع رغبة المعلمين في الاحتساب ومجازاة المتعلمين من غير شرط، فتجوز الإجارة ويجبر المستأجر على دفع الأجرة ويحبس بها وبه يفتى."

(کتاب الاجارات ج نمبر ۷ ص نمبر ۴۹۷،دار الکتب العلمیۃ)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

إذا جعل الواقف للقائم بأمر الوقف مالا معلوما كل سنة للقيام بأمر الوقف جاز ويكلف القائم ما يفعله مثله وجاءت العادة به من عمارة الوقف واستغلاله ورفع غلاته وتفريقها في وجوه الوقف كذا في الحاوي ولا ينبغي أن يقصر في ذلك

(کتاب الوقف، باب خامس ج نمبر۲ص نمبر۴۲۵،دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100115

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں