چائنہ میں بعض مچھلی فروش مچھلی کو پانی سے نکال کے سر پہ ہتھوڑے سے چوٹ لگا کے مار دیتے ہیں۔ تو ایسی مچھلی کا کھانا کیسا ہے؟ اور کیا مچھلی کے سر پہ چوٹ لگا کر مارنا جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں ایسی مچھلی کھانا حلال ہے، البتہ اس طرح اذیت دے کر مارنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:
"(و) كره كل تعذيب بلا فائدة مثل (قطع الرأس والسلخ قبل أن تبرد) أي: تسكن عن الاضطراب".
(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الذبائح (6/ 296)، ط. سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404101273
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن