
اگر انڈوں کی قیمت 340 روپے یا 320 روپےفی درجن ہو تو ایک انڈہ تقریباً 30 روپے سے کم، مثلاً: 28.33 روپے کا بنتا ہے،تو ہم اسے 30 روپے میں بیچ سکتے ہیں؟ خاص طور پر اس وقت جب کوئی دو یا چار انڈے لے، تو 30 روپے فی انڈہ کے حساب سے بیچنا جائز ہے؟ کیوں کہ سکوں کا مسئلہ ہوتا ہے۔
صورت مسئولہ میں عاقدین کے رضامندی سے تیس روپے کا ایک انڈا بیچنا جائز ہو گا ۔
درر الحکام شرح مجلۃ الاحکام میں ہے:
"الثمن المسمى هو الثمن الذي يسميه ويعينه العاقدان وقت البيع بالتراضي سواء كان مطابقا للقيمة الحقيقية أو ناقصا عنها أو زائدا عليها."
(الكتاب الأول البيوع، ج: 1، ص: 124، ط: دار الجیل)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144704101932
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن