بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

معارف القرآن کے بعد کون سی تفصیلی تفسیر پڑھی جائے؟


سوال

میں پیشے کے لحاظ سے ایک انجینیئر ہوں۔ مجھے مطالعہ کرنے کا بہت شوق ہے ۔ جب سے اللہ نے ہدایت دی ہے، یہ شوق اب دینی کتابوں کی طرف ہو گیا ہے۔ میں نے ”معارف القرآن“ تفسیر اللہ کے فضل سے دو مرتبہ پڑھ لی ہے۔ اب میں مزید تفسیر پڑھنا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں کہ کون سی تفسیر پڑھی جائے جس میں خوب تفصیل موجود ہو؟

جواب

اب آپ مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ کی تفسیر ”معارف القرآن“ کا مطالعہ کسی مستند عالمِ دین کی راہ نمائی میں کرلیں۔ فقط۔


فتویٰ نمبر : 144708100586

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں