بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ماں کے بعد پنشن کے پیسہ کا حق دار کون ہے؟


سوال

ماں کی موجودگی میں باپ کی پنشن کے پیسے لیتا تھا،  ماں کی وفات کے بعد پینشن کےپیسے لے سکتا ہوں؟

جواب

واضح رہےکہ پنشن کی رقم حکومت یا کسی  ادارہ  کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے  اور پنشن کی رقم کا حق دار وہی ہوتا ہےجس کے نام پر یہ رقم جاری ہو،مذکورہ تفصیل کی روسےصورت مسئولہ میں  والدہ  کے انتقال کے بعد ادارہ کی طرف سےپنشن کی رقم جس کے نام پر جاری ہو شرعاً اسی کا حق ہے۔

شرح المجلۃ میں ہے:

"فالتبرع هو إعطاء الشيء غير الواجب، إعطاؤه إحسانا من المعطي."

(المادۃ، 58،ج:1،ص:57،ط:دارالجیل)

امداد الفتاویٰ میں ہے :

’’چوں کہ میراث اَموالِ مملوکہ میں جاری ہوتی ہے اور یہ وظیفہ محض تبرع واحسان سرکار کا ہے  بدون قبضہ مملوک نہیں ہوتا ،لہذا آئندہ جو وظیفہ ملے گا اس میں  میراث جاری نہیں ہوگی ،سرکار کو اختیار ہے جس طرح چاہے  تقسیم کردے۔‘‘

(کتاب الفرائض  ج 4 ص 342 ط:مکتبہ دارالعلوم کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101269

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں