بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 محرم 1448ھ 13 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

لقمان حکیم نبی نہیں تھے


سوال

کیا لقمان حکیم پیغمبر تھے؟یا ولی اللہ تھے؟کیا حکمت کا سلسلہ ان سے چلا ہے؟

جواب

لقمان حکیم حضرت ایوب علیہ السلام کے زمانے میں اللہ کے ایک نیک بندے تھے اور ان کے متعلق راجح قول یہی ہے کہ وہ نبی نہیں تھے، باقی حکمت کا سلسلہ ان سے چلا ہے کہ نہیں اس کے متعلق کہیں کوئی تصریح نہیں۔

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"اختلف السلف في لقمان: هل كان نبيا أو عبدا صالحا من غير نبوة؟ على قولين، الأكثرون على الثاني."

(سورة لقمان، ج: 6، ص: 298، ط: دار الكتب العلمية)

معارف القرآن میں ہے:

"ابن کثیر نے فرمایا کہ جمہور سلف کا اس پر اتفاق ہے کہ وہ نبی نہیں تھے،صرف حضرت عکرمہ سے ان کا نبی ہونا نقل کیا جاتا ہے ، مگر اس کی سند ضعیف ہے۔ اور امام بغوی رح نے فرمایا کہ اس پر اتفاق ہے کہ وہ فقیہ اور حکیم تھے نبی نہیں تھے۔ (مظہری)"

(سورۃ لقمان، ج: 7، ص:34، ط: مکتبہ معارف القرآن )

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144801101251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں