بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

لقمہ منہ میں ہو تو کون سی دعا پڑھیں؟


سوال

لقمہ منہ میں ہو تو کھانے کی کون سی دعا پڑھیں ؟ ابتداء والی یا درمیان والی؟

جواب

واضح رہے کہ لقمہ اگر منہ  میں تو اس دوران پڑھنے کے لیے کوئی خاص دعا  قرآن و حدیث سے منقول نہیں ہے، تاہم اگر کھانا شروع کرتے وقت دعا پڑھنا بھول جائے، اور کھانے دوران دعا پڑنا چاہے تو کھانے کی درمیان والی دعاء پڑھنی چاہیے۔ (یعنی:"بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ. ")، یہی دعا لقمہ  میں ہو تو بھی پڑھی جاسکتی ہے ۔

مشکوۃ شریف میں ہے:

"وعن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا أكل أحدكم فنسي أن يذكر الله على طعامه فليقل: ‌بسم ‌الله ‌أوله وآخره ". رواه الترمذي وأبو داود."

(‌‌كتاب الأطعمة،‌‌الفصل الثاني،1216/2، ط:المكتب الإسلامي - بيروت)

ترجمہ:''حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا:  جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے بیٹھے اور (شروع میں) اپنے کھانے پر اللہ کا نام لینا بھول جائے (اور کھانے کے درمیان یاد آئے ) تو اس کو چاہیے  کہ وہ یہ کہے "بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ ". 

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144702100441

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں