بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام انوشہ فاطمہ رکھنا


سوال

اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور میں اس کا نام انوشہ فاطمہ رکھنا چاہتا ہوں،اس کے معنی کیا ہیں اور کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں ؟ 

جواب

" انوشہ "فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی خوشحال ، خرم کے ہیں ، جب کہ " فاطمہ"  فطم سے ہے جس کے معنی  دودھ  چھڑانے کے ہیں، لغوی اعتبار سے "فاطمہ" اس خاتون کو کہتے ہیں جو اپنے بچے کا دودھ چھڑادے، ’’فاطمہ‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی لخت جگر اور پیاری بیٹی (فاطمہ بنت محمدصلی اللہ علیہ وسلم) کا بابرکت نام ہونے کے ساتھ ساتھ بیس (۲۰) سے زیادہ صحابیات کا بھی نام  ہے، اس لیے اس نسبت سے یہ نام  رکھنا باعث برکت اور بڑی سعادت کی بات ہے،لہذا سائل اگر اپنی بیٹی کا نام انوشہ فاطمہ رکھنا چاہے تو رکھ سکتاہے ۔

فرہنگ فارسی/حسن اللغات /لغات فارسی  میں ہے :

"انوشہ : خوشحال ،خرم ، شاباش "

(لغات فارسی ،ص:75،ط:دارعمر فاروق، حسن اللغات،ص:73،ط:اورینٹل بک ۔لاہور،فرہنگ فارسی ،ص: 71،ط:کتابستان پبلشنگ)

تاج العروس  میں ہے: 

"(و) فطم (الصبي) يفطمه فطما: (فصله عن الرضاع....... (والاسم) الفطام، (ككتاب) ، وفي الصحاح: فطام الصبي: فصاله عن أمه. يقال: فطمت الأم ولدها، وهو نص اللحياني في نوادره. [وناقة فاطم: بلغ حوارها ستة أشهر] .(وأفطم السخلة) كذا في النسخ، والصواب: أفطمت: إذا (حان أن تفطم) عن ابن الأعرابي، (فإذا فطمت فهي فاطم ومفطومة وفطيم) ، وذلك لشهرين من [يوم] ولادها، فلا يزال عليها اسم الفطام حتى تستجفر.

(وفاطمة عشرون صحابية) بل أربعة وعشرون، وهن:فاطمة بنت رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم سيدة نساء العالمين، وابنة أسد بن هاشم الهاشمية أم علي وإخوته رضي الله تعالى عنهم، وبنت الحارث بن خالد التيمية، وابنة أبي الأسود المخزومية، وابنة أبي حبيش الأسدية، وابنة حمزة بن عبد المطلب، وابنة سودة الجهنية، وابنة شرحبيل، وابنة شبية العبشمية، وابنة صفوان الكنانية، وابنة الضحاك الكلابية، وابنة أبي طالب أم هانئ في قول، وابنة عبد الله، وابنة عتبة، وابنة خطاب العدوية، وفاطمة الخزاعية، وابنة علقمة العامرية، وابنة عمرو بن حزام، وابنة المجلل العامرية، وابنة منقذ الأنصارية، وابنة الوليد بن عتبة، وابنة اليمان رضي الله تعالى عنهن".

(ج: 33، صفحه: 209، ط: دارالهداية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں