بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لائن میں گٹر والا پانی آنے کی صورت میں ٹینک کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

 ہمارے گھر میں کبھی کبھی لائن کا پانی بدبودار آتا ہے،  بالکل گٹر کی  بدبو والا پانی آتا ہے،  ایسی صورت میں اگر وہ پانی ٹینکی میں چلا گیا تو اس ٹینکی کے پانی کا کیا حکم ہے؟

نوٹ:  ٹینکی زیادہ بڑی نہیں ہے 5 فٹ لمبی 3 فٹ چوڑی ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر واقعتًا  گٹر  کا گندا پانی ٹینک میں داخل ہوجائے جس کی وجہ سے پانی میں گٹر کے پانی کی بدبو وغیرہ پیدا ہوگئی یا پانی کا ذائقہ تبدیل ہوگیا تو یہ پانی شرعاً ناپاک ہے، اور ایسی صورت میں  ٹینک کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ساراپانی نکال کر اسے دھو لیا جائے  یااگر سارے پانی کااخراج ممکن نہ ہو تو ٹینک میں مزیداس قدر صاف پانی داخل کیاجائےکہ  پانی نکل کر بہتارہے، (مثلاً: جس وقت لائن کا پانی آرہاہو، اس وقت ٹینکی میں پانی چھوڑ دیا جائے اور دوسری طرف سے پانی جاری کردیا جائے) یہاں تک کہ  صاف ہوجائے اور رنگ اور بدبو ختم ہوجائے۔

المحیط البرہانی میں ہے:

"ويجوز التوضؤ بالماء الجاري، ولايحكم بتنجسه لوقوع النجاسة فيه ما لم يتغير طعمه أو لونه أو ريحه، وبعدما تغير أحد هذه الأوصاف وحكم بنجاسته لايحكم بطهارته ما لم يزل ذلك التغير بأن يزاد عليه ماء طاهر حتى نزيل ذلك التغير، وهذا؛ لأن إزالة عين النجاسة عن الماء غير ممكن فيقام زوال ذلك التغير الذي حكم بالنجاسة لأجله مقام زوال عين النجاسة" .  (1/83)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

" الماء الجاري بعدما تغير أحد أوصافه وحكم بنجاسته لايحكم بطهارته ما لم يزل ذلك التغير بأن يرد عليه ماء طاهر حتى يزيل ذلك التغير" . (1/232)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201501

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں