بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لعان کے بعد مہر کا حکم


سوال

لعان کے بعد مہر خاوند کے ذمہ باقی رہتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر بیوی سے خلوتِ صحیحہ یا دخول کیا ہو تو شوہر کے ذمے  مقرر مہر  پورا دینا لازم ہے،  اور اگر دخول یا خلوتِ صحیحہ نہ کیا ہو تو شوہر کے ذمے  نصف مہر  کی ادائیگی لازم ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2 / 291):

"بيان ما يتأكد به المهر فالمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة.

الدخول والخلوة الصحيحة وموت أحد الزوجين."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200899

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں