
میرے بڑے بھانجے نے میری بیوی کا دودھ پیا تھا، اب میں اس بھانجے کے چھوٹے بھائی کو اپنی بیٹی دینا چاہتا ہوں، تو کیا شرعاً میری بیٹی کا نکاح میرے چھوٹے بھانجے کے ساتھ جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں چوں کہ آپ کی اہلیہ نے آپ کے چھوٹے بھانجے کو دودھ نہیں پلایا؛ اس لیے وہ آپ کی بیٹی کا رضاعی بھائی نہیں بنا، لہذا آپ کی بیٹی کا نکاح اس کے چھوٹے بھائی سے جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر."
(کتاب النکاح، باب الرضاع، ج:3، ص: 217 ط: دار الفکر)
واللہ اعلم بالصواب
فتویٰ نمبر : 144706102039
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن