بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام عنایہ زمان رکھنا


سوال

"عنایه زمان"  لڑکی کا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"عنایہ " کے عربی زبان میں متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ اور "عنایہ  زمان"  کا معنی ہوا: زمانہ کا تحفہ، عطیہ، وغیرہ، یہ اس صورت میں جب کہ "زمان" کا لفظ بچی کے نام کا ہی حصہ ہو، اگر "زمان" بچی کے والد کا نام ہے، اور "عنایہ" کے ساتھ "زمان" کا اضافہ والد کے نام کی نسبت سے ہے، تو "زمان" کا معنٰی ملحوظ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے؛ بہرحال  لڑکی کا  نام  ”عنایہ زمان “ رکھنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201323

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں