
مہرماہ لڑکیوں کا نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا سلامی مطلب کیا ہے؟
"مہر ماہ" یہ دو الفاظ کا مجموعہ ہے، "مہر" اور "ماہ" اور یہ دونوں فارسی زبان کے الفاظ ہیں، "مِہر" کا معنی ہے: سورج، جب کہ "ماہ" چاند کو کہتے ہیں، تو "مہرماہ" کا معنی ہوا: "سورج چاند"۔یہ نام رکھنا جائز ہے۔
فیروز اللغات میں ہے:
"مِہر: آفتاب، سورج، شمس۔"
(ص: 1322، ط: فیروز سنز)
و فیہ ایضاً:
"ماہ: (ف، ا، مذ) چاند، قمر، ماہ تاب، چندر مان۔"
(ص: 1190، ط: فیروز سنز)
فقط و اللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144706101065
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن