بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ذو الحجة 1446ھ 13 جون 2025 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام فاتحہ محمد یا فاتحہ حسیب رکھنا


سوال

کیا بیٹی کا نام فاتحہ محمد یا فاتحہ حسیب رکھ سکتے ہیں؟

جواب

فاتحہ کا معنی "ابتداء ، کسی چیز کا ابتدائی  حصہ ، کھولنے والی  اور   فتح کرنے والی"کے آتے ہیں،  بچیوں کا یہ نام رکھنا درست ہے، لیکن "محمد" اور "حسیب"یہ مردانہ نام ہیں ، اگر "فاتحہ محمد" یا" فاتحہ حسیب" نام سے  بچی کی نسبت والد کی طرف کرنا مقصود  ہو تو  اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔

الصحاح للجوہری میں ہے :

‌‌"[فتح] فتحت الباب فانفتح، وفتحت الأبواب شدد للكثرة، فتفتحت هي....وفاتحة الشئ: أوله."

(فصل الفاء، ج: 1، ص: 392، ط: دار العلم للملایین)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144612100084

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں