بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکا لڑکی کا فون پر گفتگر کرتے ہوئے نکاح کا اقرار کر لینا


سوال

میری ایک  جاننے والی فون پر بات کر رہی تھی کسی نامحرم سے،بات کرتے کرتے لڑکے نے ان کا نام لے کر کہا کہ کیا مجھ  سے  نکاح قبول ہے؟انہوں نے اقرار کر لیا تو کیا نکاح ہوگیا؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں  چوں کہ لڑکا اور لڑکی الگ الگ جگہ پر  ہیں اور کوئی گواہ بھی موجود نہیں ہے؛  لہذا نکاح  منعقد نہیں ہوا۔ نیز اس طرح نامحرم سے فون پر گفتگو کرنا ناجائز اور حرام ہے،اس سے توبہ واستغفار  کرنا  اور آئندہ اجتناب کرنا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200932

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں