بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لنگڑے جانور کی قربانی کا حکم


سوال

لنگڑے جانور کی قربانی جائز ہے یا نہیں?

جواب

لنگڑا جانور  اگر چلتے وقت ٹوٹی ہوئی  ٹانگ زمین پر بالکل نہ رکھے، بلکہ تین ٹانگوں کے سہارے چلے اور ٹوٹی ہوئی ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلے تو یہ قربانی میں عیب ہے، اس کی موجودگی میں قربانی درست نہیں ہوگی،لیکن اگر   نوعیت ایسی ہو کہ جانور   چلتے ہوئے اس ٹانگ کا  سہارا لے تو اس جانور کی قربانی درست ہوگی۔

الفتاوى الهندية (5/ 297):
"ولاتجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لاتقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك"
. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں