بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 محرم 1448ھ 26 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

لاؤقلم کاغذ لکھ کے دوں میں تم کو طلاق دیتا ہوں


سوال

لاؤ قلم کاغذ  لکھ  کے دوں میں تم کو طلاق دیتا ہوں اب طلاق ہوئی یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں   مذکورہ الفاظ"   لاؤ قلم کاغذ  لکھ  کے دوں میں تم کو طلاق دیتا ہوں"  سے طلاق واقع نہیں ہو ئی   ؛ اس لیے کہ  ان الفاظ سے مستقبل میں طلاق دینے   کی خبر دینا ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"قالت لزوجها من باتو نميباشم فقال الزوج مباش فقالت طلاق بدست تو است مرا طلاق كن فقال الزوج طلاق ميكنم طلاق ميكنم وكرر ثلاثا طلقت ثلاثا بخلاف قوله كنم لأنه استقبال فلم يكن تحقيقا بالتشكيك."

(كتاب الطلاق، البا الثانى فى ايقاع الطلاق، الفصل الثانى فى الطلاق بالفاظ الفارسية، ج:1، ص:384، ط:مكتبه رشيديه)

فقط  واللہ اعلم 


فتویٰ نمبر : 144502100618

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں