بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی مد میں راشن تقسیم کرنا ہو تو کیا گاڑی کا پیٹرول زکاۃ کی رقم سے ڈال سکتے ہیں؟


سوال

کیا زکاۃ کی رقم سے لیے گئے راشن کو  لے جانے والی گاڑی میں زکاۃ کی رقم سے پیٹرول ڈال سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ زکاۃ کی ادائیگی صحیح ہونے کے لیے مستحقِ زکاۃ کو  بلاعوض ثواب کی نیت سے زکاۃ کی رقم کا مالک بنانا شرعاً ضروری ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں زکاۃ کی رقم سے پیٹرول ڈلوانے سے زکاۃ ادا نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200335

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں