بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا الٹی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

1۔ کیا الٹی کرنے سے روزہ ٹوٹتا ہے ؟

 2۔ الٹی کرنے کے بعد روزہ میں پانی یاروٹی کھالی ہو  تو کیا اس پر کفارہ لازم ہوگا یا نہیں؟

جواب

1۔ قے اگر خود بخود آجائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، چاہے  منہ بھر کر ہو یا نہ ہو، البتہ اگر اپنے اختیار سے قے کی جائے، اور منہ بھر کر ہو تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

2۔ صورتِ مسئولہ میں قے سے روزہ نہ ٹوٹنے کا علم اگر نہ ہو، اور  قے آنے سے روزہ ٹوٹ جانے کے گمان سے اگر کوئی شخص قصداً  کچھ کھا کر روزہ توڑ دے تو ایسی صورت میں صرف قضا لازم ہوگی،  کفارہ لازم نہیں ہوگا، البتہ مسئلہ معلوم ہونے کے باوجود اگر کوئی قصداً  کھا پی لے تو قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وَكَذَا لَوْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ وَظَنَّ أَنَّهُ يُفَطِّرُهُ فَأَفْطَرَ، فَلَا كَفَّارَةَ عَلَيْهِ لِوُجُودِ شُبْهَةِ الِاشْتِبَاهِ بِالنَّظِيرِ فَإِنَّ الْقَيْءَ وَالِاسْتِقَاءَ مُتَشَابِهَانِ؛ لِأَنَّ مَخْرَجَهُمَا مِنْ الْفَمِ وَكَذَا لَوْ احْتَلَمَ لِلتَّشَابُهِ فِي قَضَاءِ الشَّهْوَةِ وَإِنْ عَلِمَ أَنَّ ذَلِكَ لَا يُفَطِّرُهُ فَعَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ؛ لِأَنَّهُ لَمْ تُوجَدْ شُبْهَةُ الِاشْتِبَاهِ وَلَا شُبْهَةُ الِاخْتِلَافِ اهـ". ( كتاب الصوم، بَابُ مَا يُفْسِدُ الصَّوْمَ وَمَا لَا يُفْسِدُهُ، ٢ / ٤٠٢، ط: دار الفكر) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201701

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں