بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا تیمور کسی صحابی کا نام ہے؟ سحاب نام رکھنا


سوال

کیا تیمور کسی صحابی کا نام ہے۔ اس نام کی نسبت جاننا چاہتا ہوں۔ سحاب نام رکھنا کیسا ہے؟  اور اس کی نسبت کیا ہے ؟

جواب

1۔ تیمور نام کے کوئی صحابی نہیں گزرے ہیں،  البتہ مسلمانوں کے عظیم  فاتحین میں سے ایک فاتح  کا نام تیمور ہے، جنہوں نے اپنے دور حکومت میں بیالیس ممالک فتح کیے تھے، تفصیل کے لیے دیکھیے:("عجائب المقدور في أخبار تيمور" لابن عربشاه (ت ٨٥٤ هـ)

2۔ سحاب کے معنی بادل کے آتے ہیں، سحاب نام رکھنے کے بجائے، انبیاء علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

المحيط البرهاني في الفقه النعمانيمیں ہے:

"روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «سموا أولادكم أسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله تعالى؛ عبد الله، وعبد الرحمن» قال الفقيه أبو الليث: لا أحب للعجم أن يسموا عبد الرحمن عبد الرحيم؛ لأن العجم لا يعرفون تفسيره، فيسمونه بالتصغير، وروي عن النبي عليه السلام: أنه نهى أن يسمى المملوك نافعا أو بركة، أو ما أشبه ذلك، قال الراوي:؛ لأنه لم يحب أن يقال: ليس ههنا بركة، ليس ههنا نافع إذا طلبه إنسان، وفي الأثر: «لا يقول الرجل عبدي وأمتي، بل يقول: فتاي وفتاتي» .

وفي «الفتاوى» : التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في كتابه ولا ذكره رسول الله عليه السلام، ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا تفعل."

( كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل الرابع والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم، ٥ / ٣٨٢، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406102182

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں